میڈرڈ12فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہسپانوی وزیراعظم ماریانو راخوئے کو اْن کی قدامت پسند سیاسی جماعت پاپولر پارٹی نے ایک مرتبہ پھر لیڈر منتخب کرلیاہے۔پارٹی لیڈر کے الیکشن میں راخوئے واحد امیدوار تھے اور انہیں 95 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔ راخوئے پاپولرپارٹی کے سن 2011 سے لیڈر چلے آ رہے ہیں۔ انہوں نے اسپین کے وزیراعظم کا منصب بھی سن 2011 ہی میں اْس وقت سنبھالا تھا جب اْن کا ملک مالی کسادبازاری کی لپیٹ میں تھا۔ وہ گزشتہ برس اکتوبر سے اسپین میں قائم اقلیتی حکومت کے وزیراعظم ہیں۔ پارٹی الیکشن جیتنے کے بعد انہوں نے اپنی پارٹی کے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔